بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
22 فروری, 2026

بھارت کے ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔
بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق حادثہ ایئر بیس پر پیش آیا اور اس کے بعد انڈین ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ تعداد کے مطابق ان کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے ہیں۔
یہ دو سال کے دوران تیجس طیاروں کا تیسرا حادثہ ہے۔ پہلا طیارہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوا تھا، جبکہ دوسرا گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں زمین بوس ہوگیا تھا۔
22 فروری, 2026
