کراچی : ڈپٹی میئرکراچی کی پریس کانفرنس کے دوران عمارت کا ایک اور حصہ منہدم

کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران اب تک 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔
آگ کی شدت کے باعث پلازہ کے کئی حصے گر چکے ہیں، اور بالکل اسی لمحے پلازہ کا ایک حصہ منہدم ہوا جب کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ یہ لمحہ کیمروں میں بھی محفوظ ہو گیا۔
ڈپٹی میئر کے گل پلازہ پہنچنے پر شہریوں نے امدادی کارروائی میں بروقت تاخیر پر شکایت کی، جس پر سلمان مراد نے بتایا کہ ٹریفک کی وجہ سے امدادی کاموں میں کچھ تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کی انتھک کوششیں رات سے جاری ہیں۔
