پی ٹی آئی کا ایک اور باغی رکن اسمبلی سامنے آ گیا

تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے 186 مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کیا ہے.

وزیراعظم کی ضلع کُرم کے لوگوں سے معذرت

عامر طلال کا کہنا ہے کہ افسوس ہے عمران خان اور ان کی ٹیم نے ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں کیا. حکومتی وزراء کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں کسی سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا اور اس پر حکومت کے ارسطو وزراء ٹی وی پر آکر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں، اللہ ان سے پوچھے گا۔ ممبر اسمبلی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ ضرورجاؤں گا، لیکن وہاں پر عوامی رائے اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں گا.انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 3 سال میں اپنے حلقے کا کوئی ایک ترقیاتی کام نہیں کروا سکا، عوام کو مہنگائی میں دیکھتا ہوں توبتائیں مجھے کیا فیصلہ کرنا چاہیے

Back to top button