اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئے

اے این پی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق سینیٹر اور ممتاز صنعتکار الیاس احمد بلور کی نماز جنازہ کل بروز اتوار دوپہر 2 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائےگی۔
مرحوم اے این پی رہنما غلام بلور،شہید بشیر بلور اور عزیز بلور کےبھائی اور غضنفر بلور کےوالد تھے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق الیاس بلور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھےاور اسلام اباد میں نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،گزشتہ شب ان کی حالت بگڑگئی اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
بزرگ سیاست دان الیاس احمد بلور نے عملی سیاست کا آغاز نیشنل پارٹی کی رکنیت سے کیاتھا،
وہ قومی اسمبلی کےرکن اور سینیٹر بھی رہ چکے ہیں جب کہ سرحد چیمبر آف کامرس کےصدر اور مختلف چیمبرز کےاعلی منتخب عہدوں پر بھی رہے۔
گلگت بلتستان میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج
غلام احمد بلور کا کہنا ہےکہ الیاس احمد بلور کئی ماہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے،وہ گردوں کےمرض میں مبتلا تھے اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہوا۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری نے الیاس احمد بلور کےانتقال پر اظہارِ افسوس، مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت، مرحوم کےلیے دعائے مغفرت اور ورثاء کےلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
