اے این پی کو گورنر راج کے معاملے سے دور رکھا جائے : ایمل ولی خان

 

 

 

 

صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں جمہوریت، برداشت اور ترقی کی علامت ہیں۔ گورنر راج کے معاملے سے  اے این پی کو باہر رکھا جائے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ اےاین پی کی بنیاد خدائی خدمت گار تحریک کے عدم تشدد اور انسانی وقار کے اصولوں پر قائم ہے۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمارا نظریہ امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علم بردار ہے،پشتون قوم نے ہمیشہ نو آبادیاتی ظلم کے مقابل باوقار اور اصولی مؤقف اپنایا۔اے این پی 1986ء سے جمہوری سوشلزم اور وفاقیت کی مضبوط آواز ہے، ہم پشتون قوم پرستی کو امن، ترقی اور انصاف کے ساتھ جوڑ کر آگے بڑھتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ زیر غور ہے: وزیر مملکت برائے قانون

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی آج بھی پاکستان میں جمہوریت، برداشت اور ترقی کی علامت ہے۔

 

 

Back to top button