ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سال 2026ء کی پہلی قومی پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح ہوا، اس تقریب میں فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور کینیڈین ہائی کمشنراسد علی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے کنٹری ریپریزنٹیٹوز بھی شریک ہوئے۔عائشہ رضا فاروق اور کینیڈین ہائی کمشنر اسد علی نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے۔
پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم وزیرِ اعظم اور حکومت کی ترجیحات میں سے ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ رضا نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے پولیو ورکرز کی وجہ سے ہو گا اور انسدادِ پولیو مہم کے یہ بہادر ورکرز گھر گھر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کی شکر گزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔انہوں نے والدین، علماء، اساتذہ سے اپیل ہے کہ ہماری آواز بنیں، انسدادِ پولیو مہم میں میڈیا کا کردار ناگزیر ہے۔
