انسداد دہشتگردی عدالت سےعلیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنیں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ 4 اکتوبر کے احتجاج کیس کی سماعت کے دوران کیا گیا، جو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے سے متعلق ہے۔
عدالت نے علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
