عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو ہائیکورٹ کے باہر جھگڑے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ہائیکورٹ کے باہر پیش آنے والے جھگڑے کے کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
سماعت کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جاری کیا، جس کے تحت دونوں ملزمان کو 14 روز کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
