انوشکا شرما کی تقریباً7سال بعد فلمی دنیا میں واپسی

بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ انوشکا شرما کی تقریباً سات سال بعد فلمی دنیا میں واپسی ہو گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا کی نئی فلم اسپورٹس بائیوگرافیکل نوعیت کی ہے جس کا نام ’چکڑا ایکسپریس‘ رکھا گیا ہے۔یہ فلم سینما گھروں کے بجائے نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی عکسبندی کئی ماہ قبل مکمل ہو چکی تھی، تاہم پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلکس کے درمیان اختلافات کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی۔
اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم جلد ریلیز کی جائے گی اور اس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
چکڑا ایکسپریس‘ میں انوشکا شرما بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی جھلن گوسوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
جھلن گوسوامی نے 2002 سے 2022 تک بھارت کی نمائندگی کی اور ان کا تعلق مغربی بنگال کے قصبے چکڑا سے ہے، جہاں سے فلم کا نام بھی لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم ’زیرو‘ تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈبل رول ادا کیا تھا۔
