نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت وفاقی وزرا کروڑ پتی نکلے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور وفاقی وزرا کے کروڑوں روپے کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4کروڑ81لاکھ82ہزار 580روپے اثاثوں کے مالک،80لاکھ مالیت کی 20ایکڑ زمین بھی زیرملکیت ہے۔انوارالحق کاکڑ نے اپنے اثاثوں میں 10تولے سونے کی قیمت 80ہزار ظاہر کی۔نگران وزیراعظم کے پاس 2بینکوں میں 2کروڑ20لاکھ سے زائد رقم موجود ہے  جبکہ گھر کے فرنیچر کی مالیت 4لاکھ روپے ظاہر کی۔

نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کا کراچی میں گھر 40لاکھ مالیت کا ہے۔2ارب79کروڑ کا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ حاصل کر رکھا ہے ۔پی ایس او میں 3لاکھ کے شیئر،بینک عارف حبیب میں 9لاکھ 47ہزار کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔

نگران وزیرخزانہ نے ٹی بلز کی مد میں 10کروڑ96لاکھ روپے بتائے۔بینک الحبیب میں 2کروڑ41لاکھ روپے موجود ہیں۔شمشاد اختر نے اثاثوں میں 2لاکھ کا سونا اور 19لاکھ 46ہزار روپے نقدی ظاہر کی۔شمشاد اختر کے پاس بینکوں میں 39لاکھ 24ہزار روپے موجود جبکہ فرنیچر کی مالیت 2لاکھ روپے ظاہرم کی۔

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا ملتان میں 1کروڑ مالیت کا 2کنال کا گھر ہے،یونائیٹڈ مال میں کروڑ50لاکھ مالیت کا فلیٹ بھی ہے۔نگران وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں 3کروڑ12لاکھ کاگھر،کوئٹہ میں 1کروڑ کا پلاٹ ہے جبکہ 50لاکھ کے بگٹی سی این جی سوئی میں 50فیصد شیئر ہیں۔گاڑی کی قیمت 1کروڑ 2لاکھ روپے ظاہرکی ہے۔67لاکھ 98ہزار روپے نقدی ،بینک میں 6لاکھ 35ہزار روپے موجود ہیں۔نگران وزیر نے فرنیچر کی مالیت 68لاکھ روپے ظاہرکی۔

سرفراز بگٹی نے اثاثہ جات میں لائیوسٹاک کے 6کروڑ 97لاکھ کےاثاثے بھی ظاہر کئے۔

نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے 2کروڑ 32لاکھ  کے اثاثے ظاہر کئےجس میں 1کرو ڑ27لاکھ روپے نقدی ،بیوی کے پاس 2گھر 31لاکھ مالیت کا ہے جبکہ 18لاکھ نقدی موجود ہے۔بینک میں 3لاکھ 19ہزار ،اہلیہ کے پاس 1لاکھ 57ہزار روپے موجود ہیں۔نگران وزیر نے اثاثوں میں 4تولے سونا70ہزار روپے کا اور 26لاکھ 93ہزار روپے کیش ،فرنیچر کی مالیت10لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

Back to top button