شادی کے ایک ماہ بعد ہی تنزیلہ سے طلاق کا سوال کیوں ہونے لگا؟
گزشتہ ماہ اگست میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ عنزیلہ عباسی سے انسٹاگرام پر ایک مداح نے سوال کرلیا کہ وہ کب طلاق لے رہی ہیں۔عنزیلہ عباسی مقبول اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ اگست میں خاموشی سے تشفین نامی نوجوان سے شادی کی تھی۔
ان کی شادی پر ان کے والد شمعون عباسی کو نہیں دیکھا گیا تھا، جس پر ان پر تنقید بھی کی گئی اور بعد ازاں اداکار نے بھی سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ کے ذریعے نام لکھے بغیر سابق بیوی اور بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔
شادی کے ایک ماہ بعد حال ہی میں عنزیلہ عباسی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، جس دوران متعدد افراد نے انہیں شادی کی مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی ان سے شوبز میں واپسی سے متعلق بھی پوچھا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اسکرین پر جلد واپس نہیں آئیں گی اور انہوں نے اچھی کہانیاں نہ بنائے جانے اور اچھے کرداروں کی پیش کش نہ ہونے کی وجہ سے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔
سوالات کے دوران انہوں نے اپنی عمر بھی بتائی اور دعویٰ کیا کہ 26 جنوری 2024 کو وہ 26 سال کی ہوجائیں گی، اس وقت وہ 25 سال کی ہیں۔اسی طرح ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر تشفین سے تین سال قبل گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں ملی تھیں۔مداحوں کی فرمائش پر عنزیلہ عباسی نے بتایا کہ جلد ہی وہ شوہر کے ہمراہ اپنی شادی پر رقص کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کریں گی۔
اداکارہ یشما گل کو شوہر ڈھونڈنا مہنگا کیسے پڑا؟
Saba Qamar Told Characteristics News | Showbiz News in Urdu