ایپل کاسستا ترین آئی فون 17 ای متعارف

ایپل نے رواں سال کا سستا ترین آئی فون متعارف کرا دیا ہے۔آئی فون 17 ای گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای جیسا ہی نظر آتا ہے۔

اس فون کے اندر آئی فون 17 والا اے 19 پراسیسر موجود ہے مگر اسکرین کچھ چھوٹی ہے جو 6.1 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے۔

فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ بار کی بجائے پرانے نوچ ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے جس میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق اے 19 پراسیسر کی پرفارمنس بہت زیادہ تیز ہوگی جبکہ اے آئی پراسیسنگ بہتر کی گئی ہے۔

اسی طرح فون کے اندر ایپل کا تیار کردہ سی 1 ایکس موڈیم موجود ہے تاکہ انٹرنیٹ اسپیڈ تیز ہوسکے۔

فون کے تحفظ کے لیے سرامکس شیلڈ 2 کو استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گرنے پر بھی اسکرین کو زیادہ تحفظ ملے گا۔

Back to top button