بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔
بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت منسوخ کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیا ہےکہ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کےبعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہورہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سےاستدعا کی گئی ہےکہ عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔
واضح رہےکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے منظور کی تھی۔
بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کےبعد جیل سےرہا ہوئی تھیں۔
ٹھکائی کا خوف یا بغاوت، پنجاب اور سندھ کے یوتھیے بھاگ گئے
خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
