جسٹس عائشہ تقرری، پاکستان بارکونسل کا 6 جنوری کو ہڑتال کا اعلان

جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کے معاملے پر پاکستان بارکونسل نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دن 6 جنوری کو ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بار وائس چیئرمین خوشدل خان کے مطابق 6 جنوری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس والے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا جائیگا، جسٹس عائشہ ملک کی عدالت عظمیٰ میں تقرری کا معاملہ ٹائی ہو گیا ہے۔

خوشدل خان نے بتایا کہ سمجھ سے بالاتر ہے جسٹس عائشہ ملک کو لانے کا مقصد کیا ہے؟ ایک کے بجائے 3 خواتین ججز پہلے ہی عدالت عظمیٰ میں ہیں مگر سینیارٹی کے مطابق ہیں، وائس چیئرمین نے کہا کہ چیف جسٹس کہہ چکے ہیں، ججز تقرری کا معاملہ نئے چیف جسٹس کے سپرد کرنا چاہئے۔

پاکستانی مجنوں بھارتی لیلیٰ کے عشق میں بارڈر پار گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھی لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی عدالت عظمیٰ میں تقرری کا معاملہ چار چار سے ٹائی ہو گیا تھا۔

 

Back to top button