چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت قانون و انصاف نے چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ تقرریاں صدر مملکت کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔جسٹس محمد جنید غفار کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ تقرریاں ہائی کورٹس کے انتظامی اور عدالتی امور میں تسلسل اور مؤثریت لانے کے لیے اہم قدم قرار دی جا رہی ہیں۔
