سول آرمڈ فورسز اور دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی منظوری

وفاقی حکومت نے ملکی سلامتی اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لانے کےلیے اہم فیصلے کرتے ہوئے سول آرمڈ فورسز اور دفاعی منصوبوں کےلیے رقوم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کےلیے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی، جب کہ فورسز کی معاونت کےلیے اضافی 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے بھی مختص کیے گئے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کےلیے 50 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی۔
اس موقع پر پاسکو کے خاتمے اور اس کی جگہ ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کی منظوری نیز ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر آف شور آئل اینڈ گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منظوری بھی دی، جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے نئی مراعاتی تجاویز قبول کرلی گئیں۔
کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں خلل کے باعث دنیا بھر میں انٹرنیٹ متاثر
وزارتِ خزانہ کےمطابق منظور شدہ فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی صورت میں جاری کیے جائیں گے، جو داخلی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور مجموعی امن و امان کے فروغ کےلیے استعمال ہوں گے۔
