عاقب جاوید قومی ٹیسٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا

واضح رہےکہ سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید وائٹ بال کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھارہے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق جیسن گلیسپی کی جانب سے ری ڈبال ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کےبعد یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

عاقب جاوید کی بطور ریڈ بال ہیڈ کوچ پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کےخلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

پہلا ٹیسٹ سینچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں 26 سے 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں 3 تا 7 جنوری کو ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کےدورے پر موجود ہے،جہاں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل،3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پی سی بی سے ناراض ہوگئے تھے اور انہوں نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا تھا۔

ان کا یہ ردعمل اس وقت میں سامنےآیا تھا،جب پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ کےدورے کےلیے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیاتھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کو ہٹانے پر ناراض تھے اور انہوں نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھاکہ جیسن گلیپسی ٹم نیلسن کے معاہدے کی توسیع نہ ہونےپر ناراض تھے۔

پی ایس ایل کے10ویں ایڈیشن کیلئےکھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

28 اکتوبر 2024 کو قومی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات کےبعد استعفیٰ دےدیا تھا،بورڈ نے ان کا استعفیٰ منظور کرتےہوئے جیسن گلیپسی کو دورہ آسٹریلیا کےلیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا تھا۔

بعد ازاں 18 نومبر پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک قومی وائٹ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا تھا۔

Back to top button