ارباز خان نے سابقہ گرل فرینڈ کو جھوٹی قرار کیوں دیا؟
معروف بھارتی اداکار ارباز خان نے سابقہ اطالوی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف ایک سال ڈیٹ کیا، جارجیا سے میرا تعلق دو سال پہلے ہی ختم ہو چکا تھا۔ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ ظاہر کیا تھا کہ اداکار کی دوسری شادی سے کچھ ماہ قبل ہی اُن کا بریک اَپ ہوا اور وہ بریک اَپ کے بعد بھی اپنے دل میں ارباز خان کیلئے محبت بھرے جذبات رکھتی ہیں۔جارجیا کے اس بیان پر اب ارباز خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری سابقہ گرل فرینڈ نے اپنے انٹرویو میں یہ ظاہر کیا کہ میری دوسری شادی سے کچھ ماہ قبل تک ہم دونوں تعلقات میں تھے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ سب جھوٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ میری بدقسمتی ہے کہ مجھے یہاں بیٹھ کر ایسی وضاحت کرنی پڑ رہی ہے کہ جارجیا کے ساتھ میرا تعلق دو سال پہلے ہی ختم ہوچکا تھا اور ہم نے صرف ایک سال ڈیٹ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جارجیا سے بریک اَپ کے ڈیڑھ سال بعد شوریٰ خان میری زندگی میں آئیں اور اب جب ہماری شادی ہوگئی ہے تو مجھے اپنے ماضی کے تعلق کے بارے میں بات کرنی پڑ رہی ہے جوکہ میرے لیے نامناسب ہے لیکن میں مجبور ہوں۔فلمساز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جارجیا کو اپنے تعلقات پر بات نہیں کرنی چاہئے تھی کیونکہ اب میری شادی ہوچکی ہے، میں آگے بڑھ چکا ہوں لہٰذا اب ماضی کے بارے میں بات کرنا درست نہیں ہے، میں نہیں جانتا کہ جارجیا کو ایسا کرنے پر کس نے مجبور کیا لیکن میں یہی کہوں گا کہ اُنہوں نے انٹرویو میں اپنے بریک اَپ کے بارے میں بات کر کے اچھا نہیں کیا۔یاد رہے کہ ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی 2018 سے ڈیٹ کر رہے تھے اور دسمبر 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران جارجیا نے ارباز کے ساتھ بریک اپ کی تصدیق کی تھی، جارجیا کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اور ارباز خان نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اُن کے دل میں ہمیشہ ارباز کے لیے جذبات رہیں گے۔واضح رہے کہ ارباز خان نے 2023 میں 24 دسمبر کو ممبئی میں چند قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائیکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی
تھی، ان دونوں کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔