آئینی ترمیم کیلئے پرعزم ہیں ،نمبر گیم کامسئلہ نہیں ہوگا،عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئےپر امید، پر عزم ہیں، نمبر گیم میں مسئلہ نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ مسئلہ پاکستان کے عوام کا ہے کہ ان کو جلدی انصاف فراہم کرنے کے لیے کوئی ریفارم لایا جائے۔
وزیراطلاعات عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے مگر کسی مخصوص انسان کے لیے قانون سازی نہیں ہوگی، جو بھی ہوگا لوگوں کی بھلائی کے لیے اجتماعی طور پر ہوگا، کیسز کو نمٹانے کے حوالے سے کچھ معاملات ہوجاتے ہیں، کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، تو جلدی انصاف اور انصاف تک رسائی کے لیے سب ہورہا ہے۔
عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھی ہیں، حکومتی اتحادیوں مین مشاورت ہورہی ہے، یہ معاملات قومی نوعیت کے ہیں، عوام کا فائدہ ہونا چاہیے، کبھی کبھی کاز لسٹ کے بغیر نوٹس آجاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی توازن کے حوالے سے چیزیں ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ آئینی ترمیم کےلئےنمبر گیم کب سےپوری ہے۔بات اب نمبر گیم سے آگے نکل گئی ہے۔
صحافی نے اسحاق ڈارسےسوال کیا کہ کون سےآئینی ترمیم لا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مولانا سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ضرورت پڑنے پر مولانا سے ملاقات کرلیتے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ عوامی مفاداورمہنگائی کیلئےکبھی آپ لوگ رات کو جاگے ہیں؟جس پر اسحاق ڈار نےجواب دیا کہ آپ کےخیال میں مہنگائی اسنگل ڈیجٹ میں ویسے ہی آگئی۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنےکہا کہ آئینی ترمیم پر کمیٹی فیصلہ کرےگی۔آئینی ترامیم پہلےکابینہ پھرایوان میں لائیں گے۔
