کیا پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے والے رنڈی کے بچے ہیں؟

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے باغی اراکین اسمبلی کو رنڈی کے بچے کہنے والے شہباز گل سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب وہ پرویز الٰہی سے بلیک میل ہو کر انہیں پنجاب کی وزارت اعلٰی دینے والے کو وہ کیا کہیں گے؟ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی ناراض ہو جائیں تو وہ رنڈی کے بچے قرار دے دیے جاتے ہیں لیکن وزارت اعلی کی رشوت دے کر وفاداریاں خریدنے والوں کے لئے سب جائز ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو بلیک میل ہو کر مزہ آ رہا ہو گا لیکن میں نے بلیک میلرز کے آگے جھکنے والے عمران خان کو اپنا لیڈر نہیں بنایا تھا لہذا کوئی بعید نہیں کہ میں اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اب ایم کیو ایم بھی ایک اور وفاقی وزارت حاصل کرکے کے ڈھیر ہو جائے گی، اس کے بعد پی ٹی آئی اسے گورنر شپ بھی آفر بھی کر دے گی تو پھر کیا بقول شہباز گل وفاداریاں بیچنے اور خریدنے والے سب رنڈی کے بچے ہیں؟

کوئی بزدار گروپ نہیں صرف عمران خان کا سپاہی ہوں

اپنی ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ میں لمحہ لمحہ خاتون اول بشریٰ بھابھی کے لیے لڑتا رہا ہوں، تاہم آج بتا رہا ہوں کہ وہ میرے سخت خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارا ساتھ چھوٹنے والا ہے، پھر آپ کو میری موجودگی پر تاسف نہیں ہوگا، مگر بھابھی میں جانتا تھا کہ آپکے میرے بارے میں کیا جذبات رکھتی ہیں لیکن میرا ظرف دیکھیے کہ میں نے کبھی اظہار نہیں کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹس میں عامر لیاقت نے لکھا کہ مصیبت کے وقت بھائی سے کچھ مانگا نہیں جاتا۔

دھمکی دے کر کچھ لے کر ووٹ نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے بد زبانی معاون خصوصی شہباز گل کا نام لیے بغیر لکھا کہ بیوہ ماں کے رنڈی کے بچے تم نے مجھے ہمیشہ کہا میں بلیک میلر ہوں۔ خان کو دھمکی دیتا ہوں۔ بس اتنا بتا دو میں نے کیا لے لیا خان سے؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نیوٹرل ہوں، سوال یہ ہے کہ کیوں ہوں؟ خان صاحب نے بھی پوچھا تھا تو میں نے عرض کیا کہ آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیر چھوڑ دیا۔ میر شکیل الرحمن اور اپنے بھائی ابراہیم سے دور ہوا، گھر بیچ کر گھر کا خرچہ چلایا؟ تو کیا کوئی خرید سکتا ہے مجھے؟ نہیں، قطعاً نہیں، میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگر آپ نے مجھے ضائع کردیا! حالانکہ میں انمول ہوں خان صاحب۔

عامر لیاقت نے لکھا کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے، اور محنت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی تک خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیر اعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے، جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا، اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ باریک نکتہ یہ ہے کہ یہ تحریک عدم اعتماد ہے ایک قرارداد ہے، جس پر رائے دینے کا ہر رکن پارلیمنٹ کو بولنے سے لے کر وقت دینے تک کا حق ہے۔

انہون نے کہا کہ عدم اعتماد میں اہم نکات شامل ہیں۔ مہنگائی، ریاست مدینہ بار بار بولنا، بدتریُن گورننس اور نااہل افراد اور غیر منتخب مشیران کا تسلط۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ صورتحال مسلسل پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ سب سے عرض کروں گا جانے والوں کو کچھ نہ کہیں، کچھ ماہ کی بعد ہے یہ سب واپس آئیں گے۔ اب ان سب کی کوئی نہ کوئی مجبوری ہے۔

Are the children of Randi who made Pervez Elahi the CM? ] video in Urdu

Back to top button