اڈیالہ جیل کے نواحی علاقے ریڈ زون قرار، بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس کے تمام اطراف کے علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے گرد و نواح کو ریڈ زون ڈکلیئر کرنے کے لیے حدود کا حتمی تعین آج کر لیا جائے گا۔ اس ریڈ زون کے اندرونی حصوں اور داخلی مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تربیت یافتہ عملہ بڑی تعداد میں تعینات کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق  اڈیالہ جیل قیدیوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان واحد قیدی نہیں جن کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر کسی نے جیل پر حملے یا جیل توڑنے کا سوچا بھی تو ریاست بھرپور ردِعمل دے گی۔

Back to top button