اداکارہ عرفی جاوید کو چھوٹا پنڈت بننا مہنگا کیوں پڑ گیا؟

بھارت کی سوشل میڈیا سٹار عرفی جاوید کو بالی ووڈ کے معروف کردار ’’چھوٹا پنڈت‘‘ بننا مہنگا پڑ گیا، اداکارہ کے مطابق ان کو یہ کردار ادا کرنے پر ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔عرفی جاوید نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 2007 میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم ’’بھول بھلیاں‘‘ میں راج پال یادو کے مشہور کردار چھوٹا پنڈت کی نقل کرنے پر انہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصویر اور راج پال یادو کے کردار کی تصویروں کا کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راج پال یادو سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا لیکن جب میں نے یہ روپ دوبارہ دھارا تو سب کو مجھ سے مسئلہ ہوگیا، مجھے بغیر کسی وجہ کے ریپ اور قتل کی کئی دھمکیاں ملی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ مذہب کے نام نہاد محافظ لوگ اس پر اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ میں نے بھول بھلیاں فلم کے 10 برسوں بعد ایسا لباس پہنا ہے، کوئی بھی رنگ کسی مذہب کا نہیں ہوتا، اگربتی کسی مذہب کی نہیں ہوتی اور پھول بھی کسی مذہب کے نہیں ہوتے۔سوشل میڈیا سٹار کی انسٹاگرام پوسٹ میں انہیں پورے بازو والی سرخ رنگ کی ٹی شرٹ اور زرد رنگ کی پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس تصویر میں پھولوں والا ہار بھی پہن رکھا ہے اور اپنے چہرے پر سرخ رنگ کا پینٹ کروایا ہوا ہے، عرفی جاوید کو اکثر سوشل میڈیا پر متنازع تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی 26 برس کی سوشل میڈیا سٹار کو 2021 میں بگ باس او ٹی ٹی سیزن ون سے شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام پر مشہور ہوئیں۔خیال رہے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھول بھلیاں‘ کی مرکزی کاسٹ میں اکشے کمار، ودیا بالن، پاریش راول، امیشا پٹیل اور راج پال یادو شامل تھے۔اس فلم کے ہدایتکار پریا درشن تھے اور فلم بین بھول بھلیاں کی ریلیز کے 13 برسوں بعد بھی اس کی منفرد
’’پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل پر فلم بنانے کی تیاریاں‘‘
کہانی اور میمز کی وجہ سے اسے یاد رکھے ہوئے ہیں۔