عارف علوی نے فیض حمید پر مقدمہ خوش آئند قرار دے دیا

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فیض حمید پر مقدمہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے فیض حمید پر مقدمہ چل رہا ہے،انہوں نے سیاست میں حصہ لیا۔

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہوں،ملک کےلیے جان بھی قربان کرسکتے ہیں۔

عارف علوی کاکہنا تھاکہ عدالت نے سندھ حکومت اور ایف آئی اے سے میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات مانگی ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نےکہاکہ سابق صدر کے خلاف ایک 2014ء کی ایف آئی آر ہے کہ وہ اسلحہ سپلائی کرتےہیں،عدالت نے مذاقاً کہا سابق صدر کسی کو قتل نہ کردیں۔

آئینی بینچ : پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستیں خارج

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ہمیشہ سے یہی کہنا تھاکہ مذاکرات کرو،اگر اب کوئی پیشرفت ہوئی ہےتو مثبت ہوگی۔

Back to top button