عارف علوی ڈینٹل کلینک کیس : عدالت کا قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نےسابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کےڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نےبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوعارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کوئی کارروائی نہ کرنےکا حکم دیا ہے۔
پاکستان میں دہشتگردی میں 45 فیصد اضافہ، رپورٹ جاری
دوران سماعت عدالت نےکہا کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کررہی ہے ؟
وکیل درخواست گزارنےکہا پولیس ایس بی سی اے حکام کے ساتھ کلینک سیل کرنے بھی آئی تھی، خدشہ ہے کلینک دوبارہ سیل کردیا جائےگا۔
بعد ازاں عدالت نےثمینہ علوی کی جانب سےدائردرخواست نمٹادی۔
