کچھ دنوں میں جو ہوگا اس کا نقصان پاکستانیوں کو بھگتنا پڑے گا: عارف علوی

سابق صدر مملکت اور سینئر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر عارف علوی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئندہ کچھ روز میں پریشر ککر پھٹ جائے گا جس کا نقصان ان پاکستانیوں کو بھگتنا پڑے گا جنہوں نے پاکستان کے اندر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان سے باہر فرار کے راستے ڈھونڈ لیے ہیں وہ اس نقصان سے محفوظ رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 9 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق صدر نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو جائے ہم ایک مرتبہ پھر پاکستان کو وقار کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔ ن لیگ کی حکومت کے حوالے سےان کا کہنا تھا کہ موجودہ جھوٹی، ظالمانہ، بدطینت، اور غیر قانونی حکومت جو لوٹ مار کر رہی ہے اس کی راکھ پر پاکستان کو نئے سرے سے تعمیر کریں گے۔

Back to top button