اریجیت سنگھ کاپلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اریجیت سنگھ نے اچانک پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کیا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اپنے پیغام میں اریجیت سنگھ نے لکھا کہ ‘ہیلو، سب کو نیا سال مبارک ہو۔ میں ان تمام برسوں میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر شکر گزار ہوں’۔

اریجیت نے کہا کہ’ میں خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اب میں پلے بیک گلوکار کے طور پر کوئی نیا کام نہیں کروں گا،میں اسے یہیں ختم کر رہا ہوں،  یہ ایک شاندار سفر رہا’۔

 

Back to top button