اداکارہ عریشہ رضی کے شوہر سیخ پا کیوں ہوگئے؟

حال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ عریشہ رضی اور ان کے شوہر سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پر ہونے والی ٹرولنگ سے غصے میں آگئے۔عریشہ رضی نے 2022 میں عبدالصمد ضیا نامی لڑکے کے ساتھ نکاح کیا تھا لیکن اُن کے نکاح کی تقریب کے فوٹوگرافر نے اُن کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھیں جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا، اب کچھ ہفتے قبل عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جن میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دُعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں، 10 فروری کو ان کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، اداکارہ نے اپنی رخصتی پر لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس پر انہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی۔عریشہ رضی نے اپنی شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص بھی کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو اپنی شادی پر رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ رخصتی کی تقریب کے بعد اداکارہ کا شاندار ولیمہ بھی ہوا جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ فوٹوشوٹ بھی کروایا، تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے عجیب و غریب کمنٹس کرکے جوڑے کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔ٹرولنگ کا نشانہ بنانے پر عریشہ رضی خان کے شوہر عبدالصمد ضیا نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ ’میں آج ایک بات جاننا چاہتا ہوں، تنقید اور نفرت بھرے کمنٹس کرنے سے لوگوں کو کیا ملتا ہے؟ ’آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ دُلہن کا بڑا دن ہوتا ہے، اور اس دن کے لیے اس نے کئی سال سے پلاننگ کر رکھی تھی، تو آپ لوگ اس کا خاص دن کو برباد کیوں کر رہے ہیں؟عرشیہ رضی کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ کو انٹرنیٹ پر کوئی چیز نہیں پسند تو نظر انداز کر دیں، نفرت پھیلانے کے بجائے انہیں آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں، اگر آپ کسی دوسرے پر انگلی اٹھاتے ہیں تو اللہ کسی بھی دن آپ پر

ہتھوڑا بردار کو ہر شے کیل لگتی ہے

بھی وہی وقت لاسکتا ہے۔

Back to top button