ارجن کپور 12 برس بڑی ملائیکہ اروڑا سے شادی کو تیار

بھارتی میڈیا میں افواہیں گرم ہیں کہ معروف اداکار ارجن کپور بالآخر خود سے بارہ برس بڑی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ساتھ شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ملائکہ ماضی میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں لیکن طلاق کے بعد سے وہ ارجن کپور کے ساتھ ہی دیکھی جاتی ہیں۔ ارجن کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی عمر میں 12 سال کے فرق پر ہونے والی تنقید بارے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتے میں عمر کو دیکھنا ایک احمقانہ سوچ ہے۔ رشتے دلوں کے ہوتے ہیں جسموں کے نہیں۔

ارجن کپور  نے کہا کہ سب سے پہلے میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا ہی وہ ہے جو لوگوں کے تبصروں سے گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی ہے اور اس سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار صرف مجھے ہے باقی دنیا جو بھی کہتی ہے مجھے کسی کی کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رشتے پر تنقید کرنے والے وہی لوگ ہیں جو جب ملیں گے تو میرے ساتھ سیلفی لینے کے لئے مر رہے ہوں گے ۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ہم منفی تبصروں کو دیکھتے بھی نہیں، اس لئے ٹرولنگ کو اہمیت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ سب جعلی اور بکواس ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں جو کچھ کرتا ہوں وہ میرا اختیار ہے، کسی اور کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ کس کی عُمر کتنی ہے۔

سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات شروع

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔ ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، سوشل میڈیا پر بھی ان کی جوڑی کے کافی چرچے ہیں، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔ تاہم ملائیکہ سے عمر میں 12 سال چھوٹا ہونے پر لوگ سوشل میڈیا پر ارجن کپور کا مذاق بھی اڑاتے ہیں۔

Back to top button