آرمی چیف کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کے دورے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل عثمان حق کو کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔
آرمی چیف نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کے دورے میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے میجر جنرل عثمان حق کو کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے جانے کی تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حکومتی اجلاس میں ق لیگ کا وزارت اعلیٰ کا مطالبہ نامناسب قرار
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن اور آپریشنز کے دوران آرمی سروس کور کے تعاون اور لاجسٹک سپورٹ کی بھرپور تعریف کی۔
