آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ، Z-10ME ہیلی کاپٹر کی شمولیت کا اعلان

پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملتان گیریژن کے دورے کے دوران Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو باضابطہ طور پر پاک فوج کے فضائی بیڑے میں شامل کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ، باجوڑ میں شدت پسندوں سے انخلا کی کوششیں

یہ ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات کے وقت بھی انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا۔
انہوں نے مشترکہ ہتھیاروں پر مبنی جنگی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کی بھی تحسین کی۔

Back to top button