ضمنی الیکشن،فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنےکافیصلہ

ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہونگے۔سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہونگے۔سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہونگے۔وفاقی حکومت کی جانے سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات مین سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔
