علیمہ خان اور نورین نیازی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری اور رہائی

راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو 9 کارکنوں سمیت اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری انٹرچینج پر رہا کردیا ۔

علیمہ خان اور نورین نیازی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔قبل ازیں حکام نے علیمہ خان اور نورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔

تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا تھاکہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا، عمران خان کو یہ ریلیف نہیں دیناچاہتے کیوں کہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑےگا۔

علیمہ خان نے کہاکہ موجودہ حکومت کو اپنا ڈر ہے،آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کےلیے آئے تھے لیکن ہمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور روک دیا گیا۔

Back to top button