پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کی گرفتاری کادعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کوگرفتارکیےجانےکادعویٰ سامنے آیا ہے۔

زرتاج گل کے وکیل فدا حسین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرتاج گل کوگزشتہ شام ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا گیا۔زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کردیا گیاہے۔

تاہم ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سےزرتاج گل کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی گرفتاری کے حوالے سے بھی متضاد خبریں سامنےآئی تھیں۔

مشیر کےپی حکومت بیرسڑ سیف نےدعویٰ کیا تھا کہ رینجرز علی امین گنڈا پور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرکےساتھ لےگئی ہےجبکہ علی امین گنڈا پور کے بھائی نےبھی ایک بیان میں کہاتھا کہ علی گنڈاپورسےہفتےکی صبح سےکوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

فیصل کنڈی کاپی ٹی آئی پردہشتگرد پنجاب منتقل کرنےکاالزام

دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سےجاری بیان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کےدعوؤں کوغلط قرار دیتےہوئے ہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی کو نا تو گرفتار کیا گیا ہےاور نا ہی انہیں کےپی ہاؤس اسلام آبادمیں نظربند کیا گیاہے۔

Back to top button