پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری،سپیکر کاتحقیقات کیلئےوزارت داخلہ کوخط

سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نےتحریک انصاف کےارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری کےمعاملے کی تحقیقات کےلیےوفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔

سپیکرقومی سمبلی کی جانب سےوفاقی وزارت داخلہ کولکھےگئےخط میں پارلیمنٹ ہاؤس سےپی ٹی آئی اراکین کی گرفتار یوں کےحوالے سےتحقیقات کی ہدایت کی گئی۔

اسپیکرنے وزارت داخلہ سےمذکورہ تحقیقات کی رپورٹ7روز میں طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے حوالےسےوزارت داخلہ اسپیکرقومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔

پی ٹی  آئی ممبران کی گرفتاری کے وقت موجود ایس ایچ اوزکی شامت آ گئی

وفاقی وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیےجانےکےحوالےسے مشاورت کاعمل جاری ہے۔

Back to top button