وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑکےمعاملےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےایڈمن جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسرکی درخواست پر سماعت کی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تھانہ مناواں لاہور  میں علی امین گنڈا پور کے خلاف رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھااورمقدمہ نمبر 4499/24  کے تفتیشی افسر نےانسداد دہشت گردی کی عدالت میں وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی۔

تفتیشی افسر نےکہا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کےلیےپیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

Back to top button