طالبان سپریم لیڈر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری

 بین الاقوامی فوجداری عدالت نے افغان طالبان رہنماؤں کے خلاف خواتین کے خلاف جبری اقدامات کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق آئی سی سی نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے خواتین کے خلاف مبینہ جبری اقدامات اور صنفی امتیاز کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان رہنماؤں نے صنفی بنیاد پر سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

عدالت نے یہ کارروائی خواتین کی تعلیم، ملازمت اور عوامی زندگی میں شرکت پر پابندیوں کے تناظر میں کی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت ناقابل قبول سمجھی جاتی ہیں۔

Back to top button