پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں جمہوریت کا 9 مئی ہے : علی محمد خان

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کاکہنا ہےکہ 9 مئی کو جو ہوا وہ غلط، کل جو ہوا وہ جمہوریت کا 9 مئی ہے۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کل پارلیمنٹ ہاؤس سے رات گئے پی ٹی آئی کے اراکین کو گرفتار کیا گیا، ان ہی گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے والوں پر آرٹیکل 6 لگایاجائے ۔ 10 ستمبر کو جمہوری تاریخ میں سیاہ باب کےطور پر یاد رکھا جائےگا۔ جمہوریت،پاکستان اور اس کے آئین پر حملہ کیاگیا ۔نقاب پوش پارلیمںٹ سے ہمارےلوگوں کواٹھا کرلے گئے۔
علی امین گنڈاپور کو تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی مشیر اطلاعات: بیرسٹر سیف
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کاکہنا تھاکہ آج میرا مقدمہ عمران خان کا نہیں، جمہوریت کا ہے، عمران خان اپنا مقدمہ خود لڑ رہے ہیں، صاحبزادہ شفقت، عامر ڈوگر،شیخ وقاص نے پارلیمنٹ میں کل رات پناہ لی، مولانا نسیم کومسجد سےاٹھا لیاگیا، 10 ستمبر2024 جمہوری تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھاجائے گا۔
