ارشد ندیم نے اسلامک یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

 

 

 

 

اسلامک یک جہتی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک یکجہتی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو75.44 میٹر،دوسری تھرو83.05 میٹر،تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جب کہ چوتھی باری میں انہوں نے77.06 میٹر کی تھرو کی۔

ارشد ندیم نے83.05 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جب کہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

 بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ:پاکستان نےسیمی فائنل میں جگہ بنالی

اس کے علاوہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کےساتھ برانز میڈل جیت گئے۔

یاد رہے ہ اس سے قبل ارشد اولمپک اور ایشین چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

 

Back to top button