رات کومصنوعی روشنی کےاستعمال سے دل کےامراض بڑھنےکاخدشہ

ماہرین صحت کاکہناہے کہ رات کو مصنوعی روشنی کا استعمال دل کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
ایک حالیہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ رات کے وقت مصنوعی روشنی کے سامنے زیادہ وقت گزارنا دل کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق، رات کے وقت مصنوعی روشنی کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے دل کے مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ تحقیق آسٹریلیا کے فلنڈرز ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کی گئی، جس کے مطابق رات کے وقت روشن ماحول میں رہنے سے دل کی شریانوں کی بیماری، دل کا دورہ، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور فالج کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں ایک قدرتی نظام موجود ہوتا ہے جو نیند، دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر جسمانی افعال کو منظم رکھتا ہے، جب ہم رات کے وقت موبائل، ٹی وی یا تیز بلب کی روشنی میں وقت گزارتے ہیں تو یہ نظام متاثر ہوتا ہے، جس سے جسمانی نظام میں بے ترتیبی پیدا ہوتی ہے۔
