آسکر تقریب میں شریک فنکاروں نے ایران جنگ کیخلاف آواز بلند کر دی

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شریک کئی فنکاروں نے ایران کیخلاف جاری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امن کے حق میں آواز بلند کردی۔
غیر ملکی میڈیا ریورٹس کے مطابق ہسپانوی اداکار جاویئربارڈم نے وہ پن پہن کر ریڈ کارپٹ پر آئے جو انہوں نے 2003 میں عراق جنگ کے خلاف پہنی تھی،سٹیج پر ایوارڈزکی تقسیم کے دوران بھی انہوں نے نو ٹو وار اور فری فلسطین کے نعرے لگائے۔
جاویئر بارڈیم نے کہا کہ میں نے اس یہ دوبارہ استعمال کی ہے جو 2003 میں عراق کے خلاف شروع ہونے والی غیر قانونی جنگ کے وقت پہننی تھی۔
مشہور اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں
ان کا کہنا تھا کہ 23 سال کے بعد دنیا کوایک اور غیر قانونی جنگ کاسامنا ہے، جس کو ڈونلڈ ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاہو نے جھوٹ کی بنیاد پر شروع کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فلسطین کی حمایت میں بھی کہا کہ جو مزاحمتی علامت ہے۔ ان کے مطابق دنیا کو جنگ نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے اور فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے۔
