اسد خٹک کا وینا ملک کی جانب سے صلح کیلئے رابطہ کا دعویٰ

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویلفیر چاہتا ہوں، دو ماہ سے بچوں سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ سینیر سول جج کی عدالت میں وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی، سینیر سول جج فیصل رشید نے کیس کی سماعت کی۔

اداکارہ ویناملک عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ان کے سابق شوہر اسدخٹک عدالت میں پیش ہوئے، وینا ملک کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا سپریم کورٹ میں کیس کراچی ٹرانسفر کرنے کی پٹیشن زیر سماعت ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلہ تک سماعت روک دی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کر لی۔ سینیر سول جج فیصل رشید نے مقدمہ کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

شاہ رخ کا بیٹا آریان کس فلم سے کیرئیر شروع کرنے والا ہے

واضح رہے کہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر نے دونوں بچے حوالے کرنے کا کیس دائر کر رکھا ہے، اداکارہ کے سابق شوہر اسد خٹک نے سماعت کے بعد کہا بچوں کی ویلفیر چاہتا ہوں، وینا ملک کے وکیل نے صلح کے لیے رابطہ کیا، دو ماہ سے بچوں سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ان کے کرائم جلد سامنے لارہا ہوں، بچوں کے فائدہ کے لئے لڑ رہا ہوں یہ میرا حق ہے۔

Back to top button