عدالتی مداخلت پر اسد قیصرکی نظربندی ختم،رہائی کاحکم
ڈپٹی کمشنر صوابی نے عدالتی حکم پر سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او واپس لے لیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر سماعت ہوئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر صوابی نے تھری ایم پی او واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر نے حکم نامے میں لکھا کہ ملزم و امان میں خلل نہیں ڈالیں گے۔ ملزم اسد قیصر صوبائی حکومت کی جانب سے سیاسی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے، ملزم اداروں کے خلاف مہم اور نعرے بھی نہیں لگائیں گے۔ ملزم اسد قیصر ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں گے۔ اگر دوسرے
کیسز میں مطلوب نہ ہو تو ملزم کو مردان جیل سے رہا کیا جائے۔