سنگجانی جلسے کےدوران توڑ پھوڑ کیس میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نےسنگجانی جلسے کےدوران توڑ پھوڑ کے کیس میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین  نےاسد قیصرکے خلاف تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کےدوران توڑپھوڑ کیس کی سماعت کی جس دوران وکیل صفائی عائشہ خالد نے اسد قیصرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کردیا

 

عائشہ خالد نے کہا کہ اسدقیصرکی طبیعت ناساز ہے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کےساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک کیا ہے۔

عدالت نے اسد قیصرکی استثنیٰ کی درخواست کو منظورکرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔

Back to top button