ایشیز سیریز :آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہو گئی ہے، جبکہ نیتھن لیون بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث ایشیز سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

ٹیم میں مائیکل نیسر اور برینڈن ڈوگٹ پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ عثمان خواجہ کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ پہلے پرتھ ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

Back to top button