ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔
اے ڈی بی کی جانب سے فراہم کی گئی یہ رقم پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر خرچ کی جائے گی۔
اے ڈی بی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ پنجاب میں تین ترقیاتی منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے، جن کا مقصد صوبے میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر اور جدید بنانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد پنجاب کی معاشی ترقی میں اضافہ اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
