ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پانچ سالہ معاشی منصوبہ جاری کر دیا

پاکستان کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پانچ سالہ خصوصی معاشی منصوبہ جاری کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ڈی بی نے 2026 سے 2030 تک کی پاکستان کی نئی کنٹری اسٹریٹیجی پیش کی ہے، جس میں نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ پائیدار اور جامع ترقی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس منصوبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے اہداف شامل ہیں، جبکہ خواتین کی معاشی شمولیت اور سماجی ترقی کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات بھی اس میں شامل ہیں۔

 روس کی پاکستان کو سستاتیل فروخت کرنےکی پیشکش

منصوبے کے تحت توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اے ڈی بی نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور ملک کو مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Back to top button