آصف زرداری نے خود وزیراعظم بننے کا اشارہ دیدیا

سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے سربراہ آصف زرداری نے خود بھی وزیراعظم بننے کا اشارہ دیدیا۔

سابق صدر آصف زرداری کا نجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھا کہ آج ہوں، کل ہوں، پرسوں ہوں الیکشن ضرور ہونے ہیں۔ آٹھ سے 18 فروری ہوجائے یا آٹھ سے ایک دن پہلے، لیکن ہونے تو ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ الیکشن کی تاریخ دینا یا تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ وہ آئین کے مطابق جو کرنا چاہے کر سکتا ہے، وہ دورانیہ مختصر بھی کرسکتا ہے۔

آصف زرداری کاکہنا تھا کہ میں نے ہی شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا تھا۔ وزیراعظم میں بنوں گا یا بلاول یہ وقت بتائے گا۔ نواز شریف سے صرف ایک ملاقات ہوئی ہے۔ وہ توشہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بھی نہیں بنانا نہیں چاہتے تھے۔ خورشید شاہ نے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنوایا۔ عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران دوست کے ذریعے پیغام بھجوایا کہ آدھی مدت ہماری

ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر اب دو سال کی سزا ہوگی

آدھی مدت آپ لے لیں۔

Back to top button