صدارتی استثنیٰ کے باعث آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر

صدر آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث ان کے خلاف چلنے والا جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا۔

بینکنگ کورٹ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری صدر مملکت ہیں انہیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہوسکتی۔

آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2709ارب مختص کرنے کی تجویز

دوسری جانب فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہٰذا استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے صدارتی استثنیٰ کے باعث آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی

Back to top button