پنجاب اسمبلی الیکشن کے لیے 8 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر

الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کرتے ہوئے انتخابات کی نئی تاریخ 8 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔
