اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور

غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتےہوئے کہاکہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے۔ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیا اور کہاکہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیرقانونی قبضہ ہے،عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔

فضل الرحمان نے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیدیا

عاصم افتخار نے اپیل کی کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔

Back to top button